۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مشہد مقدس میں سولہویں بین الاقوامی قرآن و عترت نمائش کا انعقاد

حوزہ / مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی، ادارہ کل اتباع و مہاجرین و وزارت ارشاد اور دیگر اداروں کی جانب سے  سولہویں نمایشگاہ بین المللی قرآن وعترت حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام میں اپنی شان وشوکت کے ساتھ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی، ادارہ کل اتباع و مہاجرین و وزارت ارشاد اور دیگر اداروں کی جانب سے سولہویں نمایشگاہ بین المللی قرآن و عترت حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام میں اپنی شان و شوکت کے ساتھ جاری ہے۔ جس میں ایران کی مشہور بک ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اداروں کی جانب سے بھی قرآن و عترت کے سلسلہ میں بک اسٹال لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق،اس بین الاقوامی نمائش میں الجواد فاونڈیشن شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت ہی فعال طریقہ سے لوگوں اور مسؤلین کے سامنے قرآن و عترت کے سلسلہ میں اپنی علمی کارکردگی کو پیش کیا۔

الجواد فاونڈیشن کے بک اسٹال پر کافی تعداد میں مسؤلین اور معروف علمی چہرے دکھائی دئیے جنہوں نے الجواد فاؤنڈیشن کی علمی خدمات کو قریب سے دیکھا اور سراہا۔

الجواد فاونڈیشن کے بک اسٹال کا وزٹ کرنے والی شخصیات میں سر فہرست حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای مروی اور مشہد مقدس کے نمائندہ پارلیمنٹ جناب آقای دکتر نصر اللہ پژمان فر اور مدیر کل اتباع خراسان رضوی اور جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد مقدس کے مسؤلین اور دیگر سیاسی و علمی شخصیات شامل ہیں جنہوں نے الجواد فاونڈیشن کی علمی اور تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نظریات کو بھی مرقوم کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .